قصیر القامت
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - چھوٹے قد کا، پست قد، کوتاہ قامت۔ "اسی وجہ سے قصیر القامت اور ٹھڑے ہوئے ہوتے ہیں۔" ( ١٩٤٣ء، مبادی نباتیات (ترجمہ) ٦٨٥:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ صفت 'قصیر' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'قامت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩١ء میں "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - چھوٹے قد کا، پست قد، کوتاہ قامت۔ "اسی وجہ سے قصیر القامت اور ٹھڑے ہوئے ہوتے ہیں۔" ( ١٩٤٣ء، مبادی نباتیات (ترجمہ) ٦٨٥:٢ )